Sunday, May 19, 2024

نگران حکومت کو ہمارے خلاف پرچے کاٹنے کے سواکوئی کام نہیں ، شہباز شریف

نگران حکومت کو ہمارے خلاف پرچے کاٹنے کے سواکوئی کام نہیں ، شہباز شریف
July 17, 2018
علی پور چٹھہ ( 92 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ  13جولائی کو ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا مگر مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹ دیئے گئے ، نگران حکومت کے پاس ہمارے خلاف پرچے کاٹنے کے سوا کوئی کام نہیں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یاد کریں  جب بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی  ، اس نوازشریف کو گرفتار کیاگیا جس نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ کیک اور پیسٹریاں کھا رہے ہیں ۔