Saturday, May 18, 2024

نکی بیلا نے ریسلنگ چھوڑ دی

نکی بیلا نے ریسلنگ چھوڑ دی
March 27, 2019

واشنگٹن(ویب ڈیسک )سابق پروفیشنل ریسلر اورڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنا لوہا منوانے والی نکی بیلا نے خود کو عمر رسیدہ قرار دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نکی بیلا ڈبلیو ڈبلیو ای میں جلوے دکھانے سمیت ٹی وی پر پروگرامات کرنے سمیت ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ وہ حال ہی میں یورپ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں شرکت کرنے گئی تھیں۔

35 سالہ نکی بیلا نے اپنے ٹی وی پروگرام ٹوٹل بیلاز میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ وہ نیا کیریئر شروع کریں۔