Sunday, September 8, 2024

نکاح پر نکاح کیس میں پیشی‘ اداکارہ میرا کا رواں برس شادی کا اعلان

نکاح پر نکاح کیس میں پیشی‘ اداکارہ میرا کا رواں برس شادی کا اعلان
January 23, 2016
لاہور (92نیوز) فلمسٹار میرا نے دو ہزار سولہ میں شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دلہن بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ اپنے وکیل کو بھی ہم سفر بنا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نکاح پر نکاح کیس میں پیشی کے سلسلے میں کینٹ کچہری اپنے وکیل کے ساتھ پہنچیں۔ سیاہ چشمہ اور ہیٹ پہنے اداکارہ جب گاڑی سے نکلیں تو خود پر پرفیوم کا چھڑکاو کیا۔ اس موقع پر فلمسٹار نے رواں برس پیا گھر سدھارنے کا اعلان کر ڈالا۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی کاپی نہیں کرتیں۔ لوگ ان کی نقل کرتے ہیں۔ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے ڈرامہ رچایاتھا۔ اس موقع پر وکلاءاداکارہ کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان کون بنے گامیرا کا پتی نامی پروگرام میں شریک تھے اور نفسیاتی طور پر اداکارہ کے عاشق ہیں۔