Tuesday, April 23, 2024

نویں عالمی دفاعی نمائش کی تیاریاں مکمل ،وزیراعظم آج افتتاح کرینگے

نویں عالمی دفاعی نمائش کی تیاریاں مکمل ،وزیراعظم آج افتتاح کرینگے
November 22, 2016

 

کراچی(92نیوز)نویں عالمی دفاعی نمائش کیلئے ایکسپو سینٹر کراچی میں تیاریاں مکمل  کرلی گئیں، وزیراعظم نواز شریف آج نمائش کا افتتاح کریں گے،آرمی چیف بھی تقریب کا حصہ ہوں گے

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف آج کراچی آکرنویں دفاعی  نمائش کا افتتاح کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، عسکری، سول اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 دفاعی نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی تعداد چار سو اٹھارہ سے زائد ہے نمائش میں چودہ ایم او یوز سائن کئے جائیں گے، روس کی تین اسلحہ ساز کمپنیاں بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ نمائش میں عالمی سیمینار کے ساتھ پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی مصنوعات کی اہمیت پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا،چار روزہ دفاعی نمائش کیلئے سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔