Sunday, September 8, 2024

نویں سالانہ ونٹیج کلاسک کار ریلی کراچی پہنچنے کے بعد اندرون سندھ روانہ ہو گئی

نویں سالانہ ونٹیج کلاسک کار ریلی کراچی پہنچنے کے بعد اندرون سندھ روانہ ہو گئی
December 1, 2018
کراچی (92 نیوز) حب سے شروع ہونے والی نویں سالانہ ونٹیج کلاسک کار ریلی کراچی پہنچنے کے بعد اندرون سندھ روانہ ہوگئی جہاں سے پنجاب پہنچے گی۔ 35 گاڑیوں پر مشتمل ریلی گزشتہ روز حب سے شروع ہوئی تھی ۔ ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب بھی ہوئی۔ ونٹیج گاڑیوں میں شامل قائداعظم کے زیر استعمال دو گاڑیاں خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ رولز رائلز بانی پاکستان کو کوئن آف انگلینڈ نے 1948 میں تحفے میں دی تھی  اور خاص طور پر قائد اعظم کیلئے ہی بنائی گئی تھی۔ نواب آف بہاولپور کے دور کی گاڑی بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی۔ قائداعظم اسی گاڑی میں لارڈ ماؤنڈ بیٹن کے ساتھ گورنر ہاؤس سے اسمبلی گئے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا ریلی کا مقصد پاکستان کو پرامن ملک دکھانا ہے۔ ونٹیج کلاسک کار ریلی سندھ سے پنجاب اور پھر خیبر پختونخواہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔