Sunday, May 12, 2024

نویں ، دسویں ، گیارہویں کلاس کے بچوں کو پرموٹ کرنے کا کوئی قانون نہیں ، سندھ

نویں ، دسویں ، گیارہویں کلاس کے بچوں کو پرموٹ کرنے کا کوئی قانون نہیں ، سندھ
May 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہان ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں کلاس کے بچوں کو  پروموٹ کرنے کا کوئی قانون نہیں، اس کےلیے قانون میں ترمیم یا آرڈیننس لانا ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ  پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یکم جون کو  اسکول نہیں کھول رہے، ممکن ہے تعلیمی ادارے 6 ماہ تک بھی نہ کھل سکیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ  پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا، طلبا کے گزشتہ رزلٹ دیکھ کر پروموٹ کیا جائے گا، تعلیمی بورڈز کے چئیرمینز کو حل نکالنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایک وقت کیلئے ترمیم یا آرڈیننس لانا ضروری ہوگا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود خود کہہ رہے ہیں کہ میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کو پروموٹ کرنے میں کچھ مسائل ہیں۔ بیٹھ کر اعلان کرنا کہ تمام بچے پروموٹ ہوگئے،اتنا آسان نہیں  ۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں آن لائن کلاس نہیں لے سکتے،  کچھ دنوں میں اس پر کام مکمل کرکے عمل کرائیں گے، ممکن ہے کہ اسکول آگے 6 ماہ تک بھی نہ کھل سکیں،  بچوں کو اساتذہ گھر میں پڑھا سکتے ہیں، ٹیوشن دے سکتے ہیں۔