Friday, April 19, 2024

نویں جماعت کے طالب علم نے واٹس ایپ سے بھی جدید اپیلی کیشن بنا ڈالی

نویں جماعت کے طالب علم نے واٹس ایپ سے بھی جدید اپیلی کیشن بنا ڈالی
March 7, 2021

کراچی (92 نیوز) نویں جماعت کے طالب علم نے واٹس ایپ سے بھی جدید اپیلی کیشن بنا کر سب کوحیران کردیا۔ نبیل حیدر نےدن رات محنت کرکے ایف ایف میٹنگ کےنام سے اپیلی کیشن بنائی جس میں کئی جدید فیچر شامل ہیں۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، کراچی کے نوجوان طالب علم نے واٹس اپ سے بھی جدید اپلیکشن بنالی۔

فیڈرل بی ایریا کے رہائشی نبیل حیدر نوید جماعت کا طالب ہے۔ تین برس سے اپیلی کیشن بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ نہ ڈیٹا چوری ہونے کا ڈر، نہ ہی تصویریں لیک ہونے کا خوف، سیف بھی اور سکیور بھی، اپیلی کیشن کا نام ہے ایف ایف میٹنگ۔

نبیل کا کہنا ہے کہ اپیلی کیشن میں کئی جدید فیچرزشامل ہیں، گروپ بنا کر چیٹ کرسکتے ہیں، ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔ کلر بلائنڈز لوگوں کی آسانی کے لئے تھیم بھی شامل ہے۔

نیبل کے والد چار برس پہلے بےروزگار ہوگئے تھے، اب گزر بسر کے لئے محلے میں ہی چھولے بیچتے ہیں۔ کہتے ہیں حکومتی سطح پر نبیل حیدر کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔

نیبل کی بنائی گئی ایپ گوگل پہلے پر موجود ہے۔