Thursday, May 9, 2024

نویں اور دسویں کے امتحانات 15 جون سے شروع ہونگے ، سعید غنی

نویں اور دسویں کے امتحانات 15 جون سے شروع ہونگے ، سعید غنی
March 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ  نویں اور دسویں  جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے ، 15اگست کو ان کا رزلٹ کا اعلان کیاجائے گا۔ محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ، جن کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے پرچے یکم جون سے شروع ہوں گے  جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز15 جون سے کیا جائے گا ۔ وزیرتعلیم سعید غنی نے بریفنگ میں بتایا کہ تعلیمی سال اب یکم جون 2020 سے شروع ہوگا ، 15 جون سے نویں اور دسویں ،، جبکہ 6 جولائی سے گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات لیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق والدین ایڈوانس فیس کی بجائے ماہانہ فیس ادا کریں گے ، سعید غنی کا کہنا تھا اے لیول اور او لیول کے طلباء کی پریشانی کا علم ہے  اس سلسلے میں وفاقی وزیر تعلیم سے بھی بات کی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ امتحانات کا شیڈول تبدیل ہوجائے گا ۔