Wednesday, April 24, 2024

نوید اکبر نے 131 ملین کی ادائیگی شہباز شریف کے داماد کو کی ، شہزاد اکبر

نوید اکبر نے 131 ملین کی ادائیگی شہباز شریف کے داماد کو کی ، شہزاد اکبر
July 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف خاندان کو ادائیگیوں کی رسیدیں پیش کر دیں  ، کہا کہ نوید اکبر نے خورد برد کا اقبالی بیان  بھی دیا ہے ، نوید اکبر نے  131ملین کی ادائیگی شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  علی عمران کو زلزلہ متاثرین فنڈز سے رقم ٹرانسفر  کی گئیں ، ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم شہبازفیملی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  احتساب نے مزید کہا کہ منظور پاپڑ والے نے20لاکھ پاؤنڈ کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں  بھیجی ، اس رقم اور بینک سے قرض لے کر37کمپنیاں بھی بنائی گئیں۔