Monday, May 6, 2024

نوکریاں برائے فروخت !!! سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی نے 500 نئی اسامیاں بیچنے کی منصوبہ بندی کر لی

نوکریاں برائے فروخت !!! سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی نے 500 نئی اسامیاں بیچنے کی منصوبہ بندی کر لی
June 11, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی پر قابض ٹیچنگ مافیا نے ادارے میں پانچ سو نئی اسامیاں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ 92نیوز نے اسکینڈل کا سراغ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چراغ تلے اندھیرا یہ محاورا سندھ سرکار پر صادق آ گیا۔ بڑے بڑے اسکینڈلز آئے لیکن سائیں سرکار کو ہوش نہ آیا۔ 92نیوز نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی اسٹیوٹا میں بڑے اسکینڈل کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹیوٹا پر قابض ٹیچنگ مافیا نے ادارے میں پانچ سو اسامیاں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ چار سے گریڈ چودہ تک کی اسامیوں کیلئے دو تا دس لاکھ روپے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسامیاں فروخت کرنے کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز پاس کرنے والے امیدواروں کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیوٹا میں سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مذاق بنا لیا گیا ہے۔ انتظامی عہدوں پر بھی ٹیچنگ اسٹاف قابض ہے۔