Saturday, April 27, 2024

نوکری کے لیے جیالوں کی درخواستیں ردی کی نذر کر دی گئیں

نوکری کے لیے جیالوں کی درخواستیں ردی کی نذر کر دی گئیں
August 31, 2018
کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں کارکنوں کیلئےعشائیہ رکھا جہاں کارکنوں کی جانب سے دی گئیں نوکری کی درخواستیں  کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی گئیں۔ کارکن اپنی درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پر دیکھ کر سخت نالاں ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں  پولنگ ایجنٹس کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جیالے اپنے ہمراہ ملازمت کے حصول اور دیگر مسائل کی درخواستیں لے کر آئے جنہیں وصول تو کیا گیا لیکن بعد میں ان کا کیا حال ہوا ویڈیو میں سب عیاں ہے۔ جیالےاپنی عرضیوں  کایہ حشر دیکھ کر مایوس ہوگئے اور شدید نالاں دکھائی دیے۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد  ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے درخواستوں کو پھینکیں جانے کا  نوٹس لے لیا ۔