Tuesday, April 23, 2024

نوکری سے نکالنےکارنج سکیورٹی گارڈ نے تین تاجر ہلاک کردیے

نوکری سے نکالنےکارنج سکیورٹی گارڈ نے تین تاجر ہلاک کردیے
March 11, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)نوکری سے نکالنے کا رنج سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے تین تاجروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیصل ٹاون میں گاڑیوں کے شوروم پر کام کرنے والے سکیورٹی گارڈ غلام عباس کو چند روز قبل نوکری سے نکالا گیا تھا جس کا اسے رنج تھا۔ غلام عباس نے آج اسی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تین تاجروں شفقت، وحید اور عدیل کو شدید زخمی کر دیا جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ کے خلاف مقامی تاجروں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔