Sunday, May 12, 2024

نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد
July 8, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 10 ملزموں کی درخواستیں مسترد کریں ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا جس میں راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزموں کی درخواستیں مسترد کی گئیں ۔ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم پرویز اشرف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیاکہ گُدو پاور پلانٹ کی مشینری نوڈیرو ٹُو پاور پلانٹ کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، نیپرا نے بعد میں گُدو پاور پلانٹ کی مشینری منتقل کرنے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا، مشینری منتقلی کے لئے ملزمان نے 75 لاکھ کی پروسیسنگ فیس پہلے ہی جاری کر رکھی تھی۔ غیر قانونی کام کے لئے فیس دیکر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔

نیب راولپنڈی نے 2013 میں نوڈیرو ٹُو رینٹل پاور ریفرنس دائر کیا تھا جس میں  راجہ پرویز اشرف اور دس شریک ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔