Friday, March 29, 2024

نوڈیرو بھٹو ہاؤس لاڑکانہ کے دس ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا

نوڈیرو بھٹو ہاؤس لاڑکانہ کے دس ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا
June 1, 2020

لاڑکانہ ( 92 نیوز) لاڑکانہ میں نوڈیرو  بھٹو ہاؤس کے دس ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو عید کے تین دنوں میں اسی ہاؤس میں رہے۔

محکمہ صحت نے نوڈیرو بھٹو ہاؤس کے 105 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے، دیگر ملازمین کی رپورٹس آنا باقی ہیں ، بھٹو ہاؤس کے ملازمین میں کورونا مثبت آنے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔