Wednesday, April 24, 2024

نووجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

نووجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
November 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سابق بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھونے 28نومبرکو کرتار پور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی پاکستانی دعوت قبول کر لی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے خط میں نووجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ  اچھا قدم خود بولتا، خود ہی راستہ بناتا ہے، کرتار پور راہداری تاریخی بندشوں کو توڑ کر ذہنوں اور دلوں کی سرحدیں کھولنے کا سنگ بنیاد ہے۔ خط میں  سدھو  نے وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کردی ، سابق بھارتی کرکٹرنے کہا کرتار پور راہداری تقریب میں شرکت کے حوالے سے ان کی درخواست بھارتی وزارت خارجہ میں زیر غور ہے۔ نووجوت سنگھ سدھو  نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اچھا قدم خود بولتا، خود ہی راستہ بناتا ہے، اس پرمسرت موقع پر سکھ برادری کے جذبات امیدوں، مبارکباد سے لبریز ہیں۔برادری تاریخی گوردوارہ دربار صاحب حاضری کیلئے بے تاب ہے۔ سدھو نے کرتارپور سرحد کھولنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کوسراہتے ہوئے  کہا  یہ تاریخی بندشوں کو توڑ کر ذہنوں اور دلوں کی سرحدیں کھولنے کا سنگ بنیاد ہے۔ کرتار پور کی جانب دونوں ممالک ملکر چلیں گے۔ انھوں نے اسے پاکستان اور بھارت میں امن اور خوشحالی کی جانب ایک قدم بھی قراردیا۔