Sunday, September 8, 2024

نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے آوٹ

نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے آوٹ
July 2, 2016
لندن(سپورٹس ٰڈیسک)نوواک جوکووچ  ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے آؤٹ ہو گئے، امریکا کے سام کیوری نے سخت مقابلے کے بعد عالمی نمبر ایک کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ تفصیلات کےمطابق ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے مرحلے میں ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہو گیا،عالمی نمبر ایک اور ومبلڈن کے دفاعی چیمپئن نوواک جکووچ کو اپنے سے کہیں کم درجے کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ درجہ بندی کے اعتبار سے اٹھائیسویں پوزیشن پر موجود سیم کیوری نے تیسرے مرحلے کے میچ میں جوکووچ کو  ایک سخت مقابلے کے بعد سات چھے، چھے ایک، تین چھے اور سات چھے سے ہرا دیا۔ دو ہزار پندرہ کے فرنچ اوپن فائنل کے بعد کسی بڑے ایونٹ میں جوکووچ کی یہ پہلی شکست ہے ادھر سیم کیوری اپنی  اس فتح پر بہت خوش ہیں۔ ایک اور مقابلے میں سترہ گرینڈ سلامز کے فاتح راجر فیڈرر نے برطانوی حریف کو بہ آسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔