Friday, April 26, 2024

نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دیکر ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دیکر ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
July 15, 2019
ومبلڈن ( 92 نیوز) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے راجر فیڈرر کو زبردست مقابلے کے بعد  شکست دیکر ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سرب اسٹار نوواک جوکووچ نے فائنل میچ میں آٹھ  بار کے ومبلڈن چیمپئن  راجر فیڈرر کو  دو  کے مقابلے میں  تین  سیٹس سے شکست دی۔ تاریخ کے اس سنسنی خیز میچ کا پانچواں اور آخری سیٹ  سو  منٹ سے زیادہ جاری رہا، جوکووچ نے سات چھے ،ایک چھے ، سات چھے ،چار چھے  اور تیرہ بارہ  سے کامیابی حاصل کی ۔ جوکووچ کے کیریئر کا یہ پانچواں ومبلڈن اور مجموعی طور پر سولہواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے ۔