Sunday, September 8, 2024

نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں اینڈی مورے کو شکست

نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں اینڈی مورے کو شکست
August 23, 2015
اوہائیو (ویب ڈیسک) ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور دفاعی چیمپین راجر فیڈرر سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولوو کو چار چھے، سات چھے اور چھے دو سے شکست دی۔ سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ کے مردوں کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے اینڈی مورے کو چھے چار اور سات چھے سے ہرا دیا۔ فائنل میں راجر فیڈرر کے پاس ومبلڈن ٹورنامنٹ میں جوکووچ کے ہاتھوں شکست کا بدلہ چکانے کا اچھا موقع ہے۔