Thursday, May 9, 2024

نوواک جوکو وچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نوواک جوکو وچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
August 26, 2020

سنسناٹی ( 92 نیوز) سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکو وچ  نے  سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں  جگہ بنا لی، جوکووچ نے امریکا کے  ٹینی سینڈگرین کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی،سربیئن ٹینس اسٹار کی جیت ک اسکور چھ،دو اور چھ چار رہا۔

سنسناٹی اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ عالمی نمبر ایک  جوکووچ   پری کوارٹر فائنل میں امریکا کے ٹینی سینڈگرین  کے مدمقابل ہوئے۔

سربیئن ٹینس اسٹار نے حریف  کھلاڑی  کو  کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا  اورپہلے سیٹ میں شاندار کھیل  پیش کرتے ہوئے چھ، دو سے سیٹ جیت  کر میچ میں برتری حاصل کر لی ۔

دوسرے سیٹ میں بھی  جوکووچ کی نے حریف کھلاڑی پر حاوی  رہے اور چھ،چار سے سیٹ  جیت کر میچ  جیتنے کے ساتھ  کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا۔