Monday, September 16, 2024

نون لیگ کی چوتھی وکٹ بھی گرنے والی ہے : عمران خان

نون لیگ کی چوتھی وکٹ بھی گرنے والی ہے : عمران خان
March 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کرکٹ میچ کو کلکتہ منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ دیکھنے وہ خود بھی کولکتہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف نے پاکستان ٹیم کے میچ کی کولکتہ منتقلی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ خود بھی میچ دیکھنے کولکتہ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میچ کے حوالے سے وزیر اعلی ہماچل پردیش کے بیان سے نفرتیں بڑھیں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جھل مگسی میں 101 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ خواجہ آصف کا حلقہ بھی کھلا تو 28ہزار 517 ووٹ غائب اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ملیں۔ ن لیگ کی چوتھی وکٹ بھی گرنے والی ہے، اب خاموش نہیں رہیں گے، ناانصافی کے خلاف پھرسڑکوں پر آئیں گے۔ عمران خان نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں رہے گا بلکہ اور بھی کئی لوگ اس کے ساتھ مل جائیں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی کبھی اکیلا تھا اور آج بڑے بڑے لوگ میرے ساتھ ہیں۔