Friday, April 26, 2024

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی
April 5, 2021

لاہور (92 نیوز) نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ گلے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کروا لیا جس کی رپورٹ کا انتظارکیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے ، بہتر ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

اس سے پہلے بھی مریم نواز نے طبیعت بگڑنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا۔