Friday, April 26, 2024

نون لیگ کی شذرہ منصب نے این اے 137 کا انتخابی دنگل جیت لیا

نون لیگ کی شذرہ منصب نے این اے 137 کا انتخابی دنگل جیت لیا
March 16, 2015
ننکانہ صاحب (نائنٹی ٹو نیوز) ننکانہ صاحب کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ نون کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے جیت لیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اعجاز شاہ کو اڑتیس ہزار کے واضح فرق سے شکست دی۔ ڈاکٹر شذرہ کی کامیابی پر لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ رائے منصب علی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پرضمنی انتخاب کا اعلان ہوا تو ان کی صاحبزادی ڈاکٹر شذرہ منصب نون لیگ کی امیدوار بن کر سامنے آئیں۔ اتوار کو ہونے والےضمنی انتخاب میں شذرہ منصب 77ہزار 8 سو 90 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، انہیں پہلے نتیجے سے ہی برتری حاصل رہی جو آخر تک برقرار رہی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ 39 ہزار 6 سو 35 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے رائے شاہجہاں کو 16 ہزار 5سو  ووٹ ملے۔ شذرہ منصب علی کی کامیابی پر لیگی کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،، پولنگ میں ٹرن آوٹ 45 فیصد رہا، لاہور دھماکوں کے باعث شہری علاقوں میں احتجاج شروع ہو گیا تو سیکیورٹی سخت کر دی گئی جس سے ٹرن آؤٹ پر اثرپڑا، جس کا فائدہ اعجاز شاہ کی نسبت شذرہ منصب علی کو زیادہ ہوا۔ حلقے میں دو سو ستاون پولنگ اسٹیشن اور سات سو پینتیس پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جبکہ اٹھارہ سو سے زائد اہلکاروں نے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دی۔