Monday, September 16, 2024

نون لیگ کی جی جی بریگیڈ میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شامل ہوچکےہیں: اعتزاز احسن

نون لیگ کی جی جی بریگیڈ میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شامل ہوچکےہیں: اعتزاز احسن
April 26, 2017
لاہور(92نیوز)سینیٹ قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزازاحسن نےکہا ہےکہ نون لیگ کی جی جی بریگیڈ میں وفاقی اور صوبائی  وزراء بھی شامل ہوچکے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ خواجہ سعد رفیق اوررانا ثناءاللہ کی باتوں کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ بارمیں میڈیا سے گفتگو میں اعتزازاحسن  نے کہا کہ پانامہ فیصلے پر سیاسی جماعتوں کی خوش فہمی خوش آئیند بات ہے۔ شریف فیملی نے اپنی جائیداد کی ملکیت کو تسلیم کیا لیکن اس کے ذرائع نہیں بتائے بیرسٹر اعتزاز احسن  نے حیرت کا اظہار کیا  کہ سپریم کورٹ کو جن تحقیقاتی اداروں سے مایوسی ہوئی وہی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔ اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی ڈی جی آئی ایس آئی سے رشتہ داری واضح کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ اعتزاز احسن نے مایوسی کا اظہار کیاکہ جے آئی ٹی کے قیام سے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔