Friday, April 26, 2024

نون لیگ کی ترجمان نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی

نون لیگ کی ترجمان نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی
May 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔ پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان بولیں محمد نواز شریف کی مشاورت سے شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کی نامزدگی کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے طور پر رانا تنویر حسین کی نامزدگی پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا ہے اور مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہی ہیں، متحدہ اپوزیشن ان کی قیادت میں  حکومتی نااہلی اور نالائقی کو اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔ یہ افواہ بعض لوگوں کی خواہش ناتمام ہے۔