Saturday, April 27, 2024

نون لیگ کی اُمیدوار نوشین افتخار نے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

نون لیگ کی اُمیدوار نوشین افتخار نے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن جیت لیا
April 11, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) نون لیگ کی اُمیدوار نوشین افتخار نے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب ساڑھے 16 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت لیا۔

ریٹرننگ آفیسر نے این اے 75 ڈسکہ کے حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان کردیا، جس کے تحت نون لیگ کی اُمیدوار نوشین افتخار ساڑھے 16 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار پائیں۔

نون لیگ کی سیدہ نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار75 ووٹ لے کر جیت گئیں۔ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی ترانوے ہزار چار سو تینتیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔