Saturday, April 20, 2024

نون لیگ کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، مثبت اشارے ملنے تک انتظار کرنے کا مشورہ

نون لیگ کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، مثبت اشارے ملنے تک انتظار کرنے کا مشورہ
December 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملکی سیاست میں نئی ہلچل شروع ہو گئی۔ نون لیگ کا پیپلزپارٹی سے رابطہ ہوا جس میں مثبت اشارے ملنے تک انتظار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

پیپلزپارٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانا چاہتی تھی۔ ن لیگ نے پہلے اتحادیوں سے مشاورت کی تجویز دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ اگر اتحادی مثبت اشارہ  دیں تو ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے۔ ن لیگ کامؤقف ہے کہ جلدی بازی میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسپیکر پر عدم اعتماد کے لیے خورشید شاہ کو دیگر پارٹیوں سے بھی بات چیت کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔