Thursday, April 18, 2024

نون لیگ کا نیب سے ایل این جی کے حکومتی معاہدوں کی تفتیش کا مطالبہ

نون لیگ کا نیب سے ایل این جی کے حکومتی معاہدوں کی تفتیش کا مطالبہ
August 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ نے نیب سے ایل این جی کے حکومتی معاہدوں کی تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ایل این جی پر تحریک انصاف حکومت نے پچھلی حکومت سے زیادہ مہنگے معاہدے کئے۔ قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے۔ میں کہتا ہوں ایل این جی کا ٹھیکہ غلط طریقے سے دیا گیا تو اسے کینسل کر دیں۔ ایل این جی کےحوالے سے جو معاہدہ کیا گیا اس پر حکومت کو نقصان ہو رہا ہے۔ نیب سے کہوں گا تھوڑی سی حکومت کی بھی تفتیش کر لیں

شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔