Wednesday, April 24, 2024

نون لیگ کا شہزاد اکبر اور عمران خان کے فونز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

نون لیگ کا شہزاد اکبر اور عمران خان کے فونز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ
April 12, 2019

 لاہور (92 نیوز) نون لیگ نے شہزاد اکبر اور عمران خان کے فونز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

 لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ  حکومت  انتقامی کارروائیوں سے باز نہ آئی تواسے چلنے نہیں دیں گے۔ اسے عدالت میں میں لے کر جائیں گے۔

 مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  نیب کا حکومت کی ایما پر کام کرنا سب کے سامنے آگیا ہے۔ وزیراعظم اور شہزاد اکبرکے موبائل فونز کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے۔ وزیراعظم کی فرمائش ہے کہ ن لیگ کے پچاس بندے اندر کرنے ہیں۔

 عطااللہ تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے آیا نیب کا افسر کس طرح میڈیا پر لیکچر دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ماڈل ٹاون تھانے میں ہماری درخواست سنی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں، قائمہ کمیٹوں سے استعفے  دے دیں گے۔ اسمبلی کو نہیں چلنے  دیں گے۔ حکومت کے غیر آئینی اور غیرقانونی اقدامات کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔