Thursday, April 25, 2024

نون لیگ کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں من پسند لوگوں کو نوازنے کا الزام

نون لیگ کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں من پسند لوگوں کو نوازنے کا الزام
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں من پسند لوگوں کو نوازنے کا الزام لگا دیا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کی ناک کے نیچے عثمان بزدار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی میٹنگ کی ۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ کی منظوری دی۔ کہاں سے شروع ہو کر کہاں ختم اور کتنی لاگت لگے گی۔ مشیر وزیر اعلیٰ سلمان شاہ نے راولپنڈی میں رنگ روڈ کی منظوری دی۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کیا وزیر اعظم کو علم نہیں کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ 2 سے 3 ارب روپے عوام اور ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ ذلفی بخاری اور غلام سرور کے فرنٹ مین ہیں۔

عطااللہ تارڑ بولے شہبازشریف نے 2017 میں 40 کلو میٹر منظور کیا اب اسے 66 کلو میٹر کا فاصلہ کر دیا۔ نووا سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جو وفاقی وزیر غلام سرور اور انکے بھائی کی ہے۔ اٹک لوپ کا فائدہ غلام سرور اور انکے پراپرٹی ڈیلرز کو پہنچایا گیا۔ رنگ روڈ اسلام آباد سیکٹر سی تک پہنچائی گئی کیونکہ زلفی بخاری کے خاندان کی زمین ہے۔ غلام سرور اور زلفی بخاری کے لئے دو ارب روپے کی ڈکیتی ہے۔ سوال پوچھتا ہوں چھبیس کلو میٹر رنگ روڈ راولپنڈی میں غلام اور زلفی بخاری کے ہاؤسنگ سوسائٹیز اور خاندانی زمینیں نہیں ہیں؟