Friday, April 26, 2024

نون لیگ کا بطور اپوزیشن جماعت اپنی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

نون لیگ کا بطور اپوزیشن جماعت اپنی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
March 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ نے بطور اپوزیشن جماعت اپنی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ پارٹی قیادت نے اراکین کو معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں بارے بریف کیا ۔ اجلاس  کے دوران شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ ہم بطور اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا نہیں کر پار ہے۔ پہلی بار ہے عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کر رہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق آواز بلند کرنا چاہے۔ قومی ڈائیلاگ کئے بغیر  ملک کو درپیش چیلنجز سے نہیں نمٹا جا سکتا  نہ ہی اس کے بغیر نئے الیکشن کروانے سے مسائل حل ہوں گے۔ شاہد خاقان نے ہدایت کی کہ تمام اراکین آگے بڑھ کر عوامی مسائل اجاگر کریں۔ ملک کے مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں ۔