Friday, April 26, 2024

نون لیگ کا اسحاق ڈار کی سینیٹ سیٹ بچانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

نون لیگ کا اسحاق ڈار کی سینیٹ سیٹ بچانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
October 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ اسحاق ڈار کی سینیٹ سیٹ بچانے کیلئے متحرک ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے ایک ماہ کے اندر صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کا مقصد مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ صدارتی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں وفاق، وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری سینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔