Wednesday, April 24, 2024

نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ہیں ، شیخ رشید

نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ہیں ، شیخ رشید
February 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ہیں۔ شیخ رشید کی ایک بار پھر شریف برادران پر کڑی تنقید سامنے آئی۔ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کئے جاتے ہیں  اور شریف برادران کو بیس سال پہلے کون سی بیماریاں تھیں سب کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا ان کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کیئے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں ۔ شریف برادران کو بیس برس پہلے بھی یہی بیماریاں تھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ، پہلے تو قرضہ لینے کی فکر رہتی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا اُن کا نام وزیراعظم عمران خان نے بھیجا ہے ، یہ پی اے سی پر اعتراض کرتے ہیں تو کرتے رہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ چوروں  اور لٹیروں کو آئین اور قانون کے  شکنجے  میں ہونا چاہیے۔ آج جیلیں غربت کے ہاتھوں تنگ چوری کرنے والوں سے بھری ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی جان کو  خطرہ ہے ، ون مین شو نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کی آواز ہیں۔