Friday, April 19, 2024

نون لیگ میدان سے بھاگ گئی‘ دانیال عزیز وزیر بننے کیلئے اتنی محنت کرتے ہیں: جہانگیرترین

نون لیگ میدان سے بھاگ گئی‘ دانیال عزیز وزیر بننے کیلئے اتنی محنت کرتے ہیں: جہانگیرترین
October 21, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ن لیگی امیدوار کی اپیل کی سماعت شروع ہو گئی ہے‘ امید ہے کہ جلد فیصلہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ نون لیگ میدان سے بھاگ گئی ہے کیونکہ پرویز رشید نے کہا تھا کہ وہ اب اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کے بجائے عوامی عدالت سے رجوع کریں گے مگر ان کے نااہل ہونے والے امیدوار صدیق بلوچ نے سپریم کورٹ سے اسٹے لے لیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ عدالت نون لیگ کے امیدوار کو تحفظ دے رہی ہے بلکہ یہ کہا تھا کہ نون لیگی امیدوار عدالت کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایک ایسا امیدوار جسے ٹربیونل نے ناہل قرار دے دیا تھا عدالتی اسٹے آرڈر کی وجہ سے بحال ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ دانیال عزیز کی باتوں میں کوئی منطق نہیں ہوتی، لگتا ہے کہ وہ وزیر بننا چاہتے ہیں شاید اسی لئے وہ اتنی محنت کر رہے ہیں۔