Friday, May 17, 2024

نون لیگ مودی کی سازشوں میں حصہ دار بن چکی ، فردوس عاشق اعوان

نون لیگ مودی کی سازشوں میں حصہ دار بن چکی ، فردوس عاشق اعوان
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا نون لیگ مودی کی سازشوں میں حصہ دار بن چکی اور ملکی سلامتی داؤ پر لگانا چاہتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا میاں جاوید لطیف نے بیان دے کر لیگی بیانیے کی قبر کھودی۔ انتہا پسندی کی سوچ نہیں چلے گی۔ انہوں نے ن لیگ پر پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا الزام لگا دیا۔

 ادھر فیاض الحسن چوہان نے کہا میاں جاوید لطیف نے نواز شریف اور مریم نواز کے ایماء پر پاکستان کو توڑنے کا بیان دیا ہے۔ مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔ نوازشریف نے ویڈیو بیان میں پلاننگ کے ساتھ الزامات لگائے اور انکے وفاداروں نے ملک دشمنی میں انکو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا میاں جاوید لطیف کی میٹرک،ایف اے، بی اے کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں منی لانڈرنگ اور ناجائز طریقے سے بنائیں۔