Saturday, April 20, 2024

نون لیگ حکومت نے جو قرضے لیے ان سے کئی ترقیاتی منصوبے بنائے ، شاہد خاقان عباسی

نون لیگ حکومت نے جو قرضے لیے ان سے کئی ترقیاتی منصوبے بنائے ، شاہد خاقان عباسی
June 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا نون لیگ حکومت نے جو قرضے لیے ان سے کئی ترقیاتی منصوبے بنائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا موجودہ حکومت انہی کے منصوبے مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم میں ہمت ہوتی تو رات کے اندھیرے کی بجائے اسمبلی میں تقریر کرتے۔ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ناکام حکومت نئے ٹیکسز لگا کر لاکھوں لوگوں کا روزگار چھیننے جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنی تقریر میں نیب سے لا تعلقی کا اعلان بھی کیا اور کہا ہم نے مشرف کی آمریت بھگتی ہے، عمران خان کو بھی بھگت لیں گے۔ شاہد خاقان عباسی بولے ہم نے اخراجات کے تمام گوشوارے بھر کے رکھے ہوئے ہیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ دس مہینوں میں عمران خان یا اس کے وزیروں نے نواز شریف کے دور حکومت میں ہونے والی دھاندلی کا ایک بھی ثبوت ابھی تک نیب کو نہیں بھیجا ہے۔