Thursday, April 18, 2024

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی کے کیس بارے فیصلہ محفوظ

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی کے کیس بارے فیصلہ محفوظ
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی سے متعلق فرخ حبیب کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ہماری غیر ملکی فنڈنگ کے کوئی ثبوت درخواستگزار نے فراہم نہیں کیے۔ ہمارا کیس پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے مختلف ہے۔

وکیل فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ انھیں صرف دو دن دیں، وہ دونوں جماعتوں کا ریکارڈ دیکھ لیں گے۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ  کا ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات تک درخواست گذار فرخ حبیب کو رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کمیشن ریکارڈ تک رسائی دینے یا نہ دینے کا محفوظ  فیصلہ 11 اکتوبر کو سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کے باہر الیکٹرانک مشین کی بازگشت سنائی دی۔ وزیر مملکت  فرخ  حبیب نے الیکشن  کمیشن پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ۔وزیرمملکت نے اپوزیشن کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔  

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے ، ای وی ایم پاکستان میں بھی آنی چاہیے۔