Wednesday, May 8, 2024

نون لیگ آج کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے ، خواجہ آصف

نون لیگ آج کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے ، خواجہ آصف
August 11, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) مریم نواز کی نیب میں پیشی پر کارکنوں کی گرفتاریوں کی قومی اسمبلی میں بازگشت سنائی دی۔ خواجہ آصف نے کہا نون لیگ آج کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ کسی لیڈر کی پیشی کے موقع پر ورکرز کا اکٹھا ہونا سیاسی روایت ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز پر پولیس نے تشدد کیا۔ ریاستی جبر کے کبھی بھی اچھے نتائج نہیں ہوتے۔لاہور نیب کے دفتر میں پولیس کی اتنی کیا ضرورت ہے۔ اتنی پولیس تو سپریم کورٹ میں نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے آج جبر کی انتہا کردی ہے۔ یہ پاکستانی سیاست کے لیے خوش آئند نہیں۔ پنجاب حکومت کی نااہلی کھل کر خود سامنے آگئی ہے۔ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ لاہور واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ آج جو ابتدا کی گئی ہے اگر یہ روکی نہ گئی تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔ شاہ محمود بولے پولیس یا حکومت پنجاب کو ایسی حرکت سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ واقعہ کی تحقیق ہونی چاہیے۔ معلومات حاصل کر لیتے ہیں اصل حقائق کیا ہیں۔ یقینی بنایا جائے گا اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔ ذی شعور آدمی اس طرح کی حرکت نہیں کرے گا۔