Thursday, April 25, 2024

نومولود بیٹی کو طبی امداد نہ ملنے پر والد نے بورس جانسن کو کھری کھری سنا دیں

نومولود بیٹی کو طبی امداد نہ ملنے پر والد نے بورس جانسن کو کھری کھری سنا دیں
September 19, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پھر مشکل میں پڑ گئے۔ بیمار نومولود بیٹی کو مناسب طبی امداد نہ ملنے پر اسپتال میں موجود شخص نے وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دیں۔ برطانوی وزیر اعظم جب لندن کے ایک اسپتال کا دورہ کرنے پہنچے تو عمر سلیم نامی شخص نے انہیں روک کر  میڈیا کے سامنے خوب کلاس لی۔ عمر سلیم کا کہنا تھا کہ اُس کی  سات دن کی  بیٹی کو دی جانے والی امداد ناقابل قبول ہے ۔ وارڈ میں کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ نرسز موجود ہے ۔ نیشنل ہیلتھ سروسز  کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور بورس جانسن یہاں دکھاوے کیلئے میڈیا لائے ہیں۔ اس پر بورس جانسن نے کہا کہ یہاں کوئی میڈیا موجود نہیں جس پر عمر سلیم نے سوال کیا کہ اگر یہ  پریس کے لوگ نہیں تو پھر کون ہیں ۔ صورتحال سے پریشان برطانوی وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ وہ معاملات ٹھیک کرنے آئے ہیں  جس پر عمر سلیم  نے کہا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے ۔ بورس جانسن اپنی خیالی دنیا میں سب اچھا ہے سمجھتے رہیں ۔ اب وہ مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔