Thursday, May 9, 2024

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
December 1, 2020

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان اور نئے اسپیکر امجد زیدی بھی شریک تھے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا بیرسٹر خالد خورشید کو گلگت بلتستان کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ خالد خورشید کا انتخاب تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے نومنتخب وزیراعلی خالد خورشید وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کیلئے بہترین کام کرینگے۔

ادھر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چودھری نے بھی بیرسٹر خالد خورشید خان کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمان ہو گی ۔ پی ٹی آئی کی حکومت گلگت بلتستان میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔ جی بی کے الیکشن میں پی ڈی ایم کو عبرتناک شکست ہوئی۔