Thursday, April 25, 2024

 نومنتخب میئرکی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست  دائر

 نومنتخب میئرکی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست  دائر
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)دہشت گردی اور بغاوت کے سنگین الزامات میں گرفتار ایم کیوایم کے نو منتخب مئیر وسیم اختر کے لیے ایک اور کڑا امتحان سر پر آگیا  ۔ سینئر قانون دان شریف الدین پیرزادہ نے شہری شاہد غوری کی درخواست پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی ۔ تفصیلات کےمطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا  جس جماعت نے وسیم اختر کو میئر نامزد کیا وہ دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے  ۔  عدالت کو بتایا گیا کہ وسیم اختر سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں  ۔  دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں وسیم اختر کو جیل بھیجا گیا  جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کو میئر کا عہدہ نہیں دیا جاسکتا  ۔ ادھر پی ٹی ائی رہنما فیصل واوڈا نے بھی وسیم اختر کو نااہل قرار دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا  ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ  شہر کی قسمت کا فیصلہ کسی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث شخص کو نہ کرنے دیا جائے ۔ وسیم اختر پر لگے الزامات میں ضمانت کا ملنا بھی مشکل ہے  ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ،وسیم اختر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے  ۔