Tuesday, April 16, 2024

نومنتخب لیگی چیئرمین قبضہ مافیا کا سرغنہ نکلا

نومنتخب لیگی چیئرمین قبضہ مافیا کا سرغنہ نکلا
January 3, 2016
  لاہور(92نیوز)بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب چیئرمین قبضہ مافیا کا سرغنہ نکلا چیئرمین نے اسلحے کے زور پر ایک شہری کے مکان پر قبضہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق محمد افضل عرف صاحب بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی یونین کونسل ایک سو آٹھ کرول گھاٹی سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوا۔ تھانہ باغبانپورہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نومنتخب چیئرمین افضل نے ایک شہری محمد فاروق کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق افضل عرف صاحب کے خلاف اس سے پہلے بھی قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں کریمنل ریکارڈ ہونے کے باوجود افضل نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑا اور چیئرمین منتخب ہو گیا۔ متاثرہ شہری فاروق نے ڈی ایس پی باغبانپورہ کو کارروائی کے لیے درخواست دی لیکن پولیس سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے نومنتخب چیئرمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔