Thursday, September 19, 2024

سندھ اسمبلی کے 159 نومنتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے 159 نومنتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا
August 13, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے 159 نومنتخب ارکان  نےحلف اٹھا لیا۔  ارکان نے اردو، سندھی اور انگریزی میں حلف اٹھایا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی۔ اسپیکرسندھ اسمبلی نے پہلے اردو زبان میں حلف  لینے والے  ارکان سے حلف لیا۔ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے ارکان نے اردو میں حلف لیا۔ اس کے بعد سندھ زبان میں حلف لینے والے ارکان سےحلف لیا گیا۔ پچپن ارکان نے سندھی زبان میں حلف لیا۔ تین ارکان نے  انگلش میں حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نعرے بازی بھی کی گئی۔ ارکان نے حلف نامے پر دستخط بھی کئے۔ فریال تالپور کا نام پکارنے پرجیالوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ تاہم وہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے علی مردان شاہ، علی نواب مہر حلف اٹھانے نہیں آئے ، ایم کیوایم کی شاہانہ اشعر، پی ٹی آئی کی سیماء ضیاء نے بھی حلف نہیں اٹھایا۔