Saturday, April 20, 2024

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبے کا اعلان

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبے کا اعلان
December 9, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبے کا اعلان کر دیا ، خبر ایجنسی کے مطابق پہلے 100 دن میں 10کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کانگریس ویکسین کی امریکا کے ہر کونے تک فراہمی کو فنڈ کرے، بچوں کو واپس اسکولوں میں بھیجنا پہلے 100 دن میں قومی ترجیح ہوگی، آپ کی سیاست یا نقطہ نظر کچھ بھی ہو، 100 دن کیلئے ماسک پہنیں۔

بائیڈن نے اپنی پبلک ہیلتھ ٹیم کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا ، زیویئر بیسیرا امریکا کے نئے وزیر صحت ہوں گے، زیویئر بیسیرا اس وقت کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل ہیں۔

جوبائیڈن نے ریٹائر جنرل لائیڈ آسٹن کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کا بھی اعلان کردیا، لائیڈ آسٹن امریکا کی تاریخ کے پہلے سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔