Saturday, April 20, 2024

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا دس روزہ پلان جاری کردیا

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا دس روزہ پلان جاری کردیا
January 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نو منتخب صدر نے پہلے دس دن کا شڈیول جاری کر دیا۔ ادھر واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے قریب چیک پوسٹ سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کا پہلے دس دن کا پروگرام جاری کردیا گیا۔۔ میمو کے مطابق بائیڈن انتظامیہ پہلے 10 دنوں میں کووڈ، معیشت، آب و ہوا اور نسلی مساوات پر فوکس کرے گی ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیاں بھی ختم کر دی جائیں گی۔

جوبائیڈن کے چیف آف اسٹاف ران کلین کی جانب سے جاری میمو کے مطابق دنیا میں امریکا کے مقام کی بحالی کے لئے فیصلہ کن اقدام کئے جائیں گے، انتخابی مہم کے دوران بائیڈن نے ان بحرانوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے قریب چیک پوسٹ سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس سے پستول،500 سے زائد راؤنڈز اور میگزین برآمد ہوئی، مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار شخص کا تعلق ریاست ورجینیا سے بتایا جا رہا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر مسلح احتجاج کا خدشہ ہے، جس کے باعث امریکا بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں واشنگٹن میں اس وقت لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔