Tuesday, April 16, 2024

نومنتخب امریکی اٹارنی جنرل کے روس سے خفیہ تعلقات نے بھونچال مچادیا

نومنتخب امریکی اٹارنی جنرل کے روس سے خفیہ تعلقات نے بھونچال مچادیا
March 2, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ کے نومنتخب اٹارنی جنرل کے روس سے خفیہ تعلقات کے انکشاف نے امریکی سیاست میں بھونچال مچادیا۔ ڈیموکریٹس نے جیف سیشنز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا جبکہ امریکی کانگریس نے  ٹرمپ کی انتخابی مہم میں مبینہ روسی معاونت کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ کے قریبی ساتھی اٹارنی جنرل جیف سیشنز  پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور سینیٹر صدارتی  الیکشن کے دوران دو بار امریکہ میں تعینات روسی سفیر سے ملاقات کی ۔جیف سیشنز صدر ٹرمپ کی انتخابی  مہم کے اہم رکن تھے۔ جیف سیشنز پرجنوری میں کانگریس کے سامنے  اپنی تصدیقی سماعت کے وقت  ان ملاقاتوں کو ظاہر نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے بھی  اٹارنی جنرل کی روسی سفیر سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی ہے تاہم جیف سیشنز نے ان ملاقاتوں سے انکار کیا ہے۔   امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے جیف سیشنز پر مستعفی ہونے کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے ۔ڈیموکریٹک رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کی بات چھپا کر جیف سیشنزنے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی ۔دوسری جانب  ایف بی آئی اور دیگر خفیہ اداروں کے ساتھ ساتھ امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں رو س کی مبینہ معاونت کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔