Saturday, April 20, 2024

نومبر یا دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید کی پیشگوئی

نومبر یا دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید کی پیشگوئی
August 29, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا نومبر یا دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔ 72سال پاک فوج نے جو تیاری کی  اس کے فائنل راؤنڈ کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا جنگ ہوئی تو خون کے  آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے۔ ہم نے ایٹمی ٹیکنالوجی کرائے پر دینے کیلئے نہیں رکھی۔ شیخ رشید احمد بولے جو سوچتے ہیں مذاکرات کی گنجائش موجود ہے وہ بےوقوف ہیں ۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل نہیں کر رہی ۔ اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو رائے شماری ہوچکی ہوتی ۔ کوئی ساتھ دے نہ دے ہمیں کشمیریوں کے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہئے ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔