Thursday, May 9, 2024

نومبر، بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں 15 کشمیری شہید، 97 زخمی، 7 خواتین بدسلوکی کا نشانہ بنیں

نومبر، بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں 15 کشمیری شہید، 97 زخمی، 7 خواتین بدسلوکی کا نشانہ بنیں
December 1, 2020

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سری نگر میں بھارتی فوجیوں نے آدھی رات کو لوگوں کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکال کر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے رہے، وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے بھارتی فوج کے تشدد کی مذمت کی گئی، اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہے بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے انضمام کا وژن۔