Friday, April 26, 2024

نومبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک جا پہنچی ، ادارہ شماریات

نومبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک جا پہنچی ، ادارہ شماریات
December 4, 2019
 کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد ہو گئی۔ معاشی اعشاریوں میں بہتری کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر آگئی، جس کی وجہ کھانے پینے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ ادارہ شماریہ کے مطابق گندم کی قیت 18.36 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ مختلف اقسام کی دالیں 18 سے 56 فیصد مہنگی ہوئیں۔ پیاز کی قیمت میں 159 فیصد، ٹماٹر 376 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء مہنگی ہونے سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔