Friday, April 26, 2024

نومبر 2019 میں برآمدات کا حجم2ارب2کروڑ ڈالر رہا

نومبر 2019 میں برآمدات کا حجم2ارب2کروڑ ڈالر رہا
December 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)وزارت تجارت  کے  مطابق  نومبر 2019 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 2 کروڑ ڈالر جبکہ  تجارتی خسارہ  ایک ارب 79 کروڑ ڈالر رہا  ،  گزشتہ سال کی نسبت نومبر 2019  میں تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی واقع  ہوئی۔ وزارت تجارت کے  مطابق نومبر 2019  میں برآمدات کا حجم 2 ارب 2 کروڑ ڈالر رہا ، گزشتہ ماہ کل درآمدات 3 ارب 81 کروڑ ڈالر کی رہیں جبکہ  نومبر میں تجارتی خسارہ 1 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال جولائی تا نومبر 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جولائی تا نومبر درآمدات کا مجموعی حجم 19 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا۔ وزارت تجارت کے مطابق  گزشتہ پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 9 ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت نومبر میں برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر 2018 کی نسبت گزشتہ ماہ درآمدات میں 17.53 فیصد کمی  واقع ہوئی ، نومبر 2019  میں گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ میں 35.5 فیصد کمی ہوئی۔