نوشہرہ،شیرین کوٹھے میں لاپتہ ہونیوالے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد
نو شہرہ ( 92 نیو ز) نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے میں دن گیارہ بجے لاپتہ ہونیوالے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی ۔
لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی، ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نوشہرہ مردان روڈ بلاک کردی ۔
اہل علاقہ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔